ایک نیوز: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی کارروائی،سادہ لوح شہریوں سے بذریعہ کال فراڈ کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آٗئی اے کے مطابق ملزم خود کو بینک ملازم ظاہر کرتے ہوئے عام شہریوں کو کال کرتا تھا اور شہریوں سے ذاتی معلومات حاصل کر کے بینک اکاونٹ سے پیسے ٹرانسفر کر لیتا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے بٹور چکا تھا جبکہ دھوکا دہی سے حاصل کی گئی رقم اپنے اور بھائی کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی۔ملزم محمد اسلم کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ملزم سے برآمد ہونے والے موبائل فون کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔