چین سے ٹاکرا، فلپائن نے امریکا کو مزید 4 نئے فوجی اڈے دیدئیے

philipine give access us to more stations
کیپشن: philipine give access us to more stations
سورس: google

ایک نیوز : تیسری جنگ عظیم کا خطرہ ۔۔۔  چین سے مقابلے کے لئے  فلپائن نے  امریکا کو چار نئے فوجی اڈوں  تک رسائی دیدی ۔   فلپائن نے امریکا کو  توسیع شدہ دفاعی معاہدے کے  تحت  چین کا مقابلہ  کرنے کے لئے چار نئے فوجی اڈے فراہم کئے ہیں ۔

چار اڈوں میں تین مرکزی جزیرے لوزون پر، تائیوان کے قریب، اور ایک جنوبی بحیرہ چین (SCS) کے صوبہ پالوان میں ہے۔امریکا نے حالیہ مہینوں میں اپنے انڈو پیسیفک سیکورٹی کے اختیارات کو بڑھانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

2014 کے بہتر دفاعی تعاون کے انتظامات (EDCA) کے تحت کھولے گئے نئے  فوجی اڈوں کے بعد اب  امریکہ فلپائن  بھر میں  امریکی فوجیوں  کو 9 فوجی اڈوں پر تعینات کرسکے گا ، یادرہے بحیرہ جنوبی  چین میں چینی تنصیبات کے قریب تزویراتی لحاظ سے اہم جزیرہ بالااباک بھی ان میں شامل ہے ۔ 

پینٹاگون کی نائب پریس سیکرٹری سبرینا سنگھ کا کہنا تھا کہ  یہ نئے  اڈے امریکا اور فلپائن کی مسلح افواج کے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے اور انڈو پیسیفک خطے میں قدرتی اور انسانی آفات سمیت متعدد مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے  مشترکا کارروائی کی جاسکے گی ۔

 یادرہے پورے خطے میں امریکی فوجی معاہدوں کی ایک لہر  ہے جس میں بھارت کے ساتھ دفاعی ٹیکنالوجی کا اشتراک کرنے اور جاپانی جزائر پر امریکی میرین یونٹس کی تعیناتی کے منصوبے بھی شامل ہیں۔