ووگ کے ٹائٹل پر شائع ہونیوالی معمر ترین آرٹسٹ ، 106 سالہ اپووانگ

Apr 04, 2023 | 15:10 PM

 ایک نیوز: ووگ فلپائن کے سرورق پرفلپائن کی 106سالہ ٹیٹو آرٹسٹ  اپو وانگ اوڈ کی تصویر نے دنیا بھر کے قارئین کوچونکا دیا۔

آرٹسٹ  اپو وانگ اوڈ  کو ماریا اوگی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے  اور اب ان کے پاس ووگ کے ٹائٹل پر شائع ہونے والی سب سے زیادہ عمر کی آرٹسٹ کا ریکارڈ بھی ہے  — انہوں نے نوعمری سے ٹیٹو بنانے کے فن کو اپنے والد سے سیکھا اور اب وہ دنیا بھر میں فلپائن کی سب سے پرانی ممباٹوک — یا روایتی کلنگا ٹیٹوسٹ سمجھی جاتی ہیں۔

کلنگا صوبے میں منیلا کے شمال میں تقریباً 15 گھنٹے کے فاصلے پر بسکلان کے پہاڑی گاؤں میں رہائش پذیر ماریا اوگی اوڈ صرف ایک بانس کی چھڑی، پومیلو کے درخت کے کانٹے، پانی اور کوئلے کا استعمال کرکے ٹیٹو بناتی ہیں ۔

 اور اب دنیا بھرسے ٹیٹو کے شوقین خواتین و حضرات اس کے دستخط شدہ جیومیٹرک ڈیزائن  کے بڑے گاہک ہیں 

 روایتی طورپر کالنگا قبیلے کی علامتیں  جو طاقت اور بہادری کی علامت ہیں کو انسانی جلد پر نقش کرنے کا فن صرف خونی رشتہ داروں  کو سکھایا جاسکتا ہے ، اور وانگ اوڈ کئی سالوں سے اپنی نواسیوں ایلیانگ ویگن اور گریس پالیکا کو تربیت دے رہی ہیں۔

وانگ اوڈ کا کہنا ہے انہوں نے اپنے جن دوستوں کے جسم پر ٹیٹو بنائے تھے وہ انتقال کرچکے ہیں میں واحد زندہ بچی ہوں جو اب بھی ٹیٹو بنا رہی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا،یہ روایت تب تک جاری رہے گی جب تک لوگ ٹیٹو بنوانے آتے رہیں گے۔

مزیدخبریں