رمضان کے پہلے عشرے میں 1کروڑ زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد

رمضان کے پہلے عشرے میں 1کروڑ زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد

ایک نیوز : رمضان المبارک کے پاک  مہینے میں مسجد نبوی ﷺ  آنے والےزائرین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے میں ایک کروڑ سے زائد زائرین نےمسجد نبوی ﷺ  میں عبادات کی ہیں۔زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچانے کے لیے سیکڑوں رضا کار دن رات  فرائض انجام دے رہے ہیں۔

کوروناوائرس کی عالمی وبا کے باعث گزشتہ 2 سال سے زائرین عمرہ کی تعداد کو محدود کردیا گیا تھا لیکن رواں سال کورونا کے باعث عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد سیکڑوں کی تعداد میں دنیا بھر سے زائرین ارض مقدس پہنچ رہے ہیں۔

دوسری جانب

  مسجد نبویؐ میں اعتکاف کے لئے آج سے رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا ہے۔ مسجد نبوی کی انتظامیہ  کا کہنا ہے  کہ ’منگل 4 اپریل 2023 سے رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کی رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔ مسجد نبوی کے مطابق ’زائرون‘ ایپ کے ذریعے اعتکاف کی درخواستیں وصول کی جائیں گی ۔ جو شخص اعتکاف کا خواہش مند ہو وہ زائرون ایپ کے ذریعے اندراج کرائے‘۔ مسجدنبوی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’اعتکاف کے اجازت نامے مقررہ جگہ کی گنجائش کے مطابق جاری کیے جائیں گے‘۔