ناقص کارکردگی اورقبضہ مافیاکی سرپرستی کاالزام سب انسپکٹرمعطل

Apr 04, 2023 | 14:59 PM

ایک نیوز:اسلام آباد میں ناقص کارکردگی اورقبضہ مافیاکی سرپرستی کےالزام پرسب انسپکٹرکومعطل  کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹرسرور نعیمی پر ناقص کارگردگی اور قبضہ مافیاسے لاکھوں روپے رشوت لے کر سرپرستی کرنے کےخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔جس پرجرم ثابت ہونے کے بعدسب انسپکٹرکومعطل کردیاگیا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے سرور نعیمی کو شو کاز نوٹس بھی دیا گیا تھا، شو کاز نوٹس کے باوجود بھی ملزمان کی پشت پناہی جاری تھی۔
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشن نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں