گوجر خان: برطانیہ پلٹ فیملی سے لوٹ مار، ڈاکو 24 ہزار پاؤنڈز ،10 تولے سونا لوٹ کر فرار

Apr 04, 2023 | 14:50 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: گوجر خان میں برطانیہ پلٹ فیملی سے ڈاکو 24 ہزار پاؤنڈز اور 10 تولے سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں نے برطانیہ پلٹ فیملی سے لوٹ مار کرتے ہوئے 10 تولے سونا اور 24 ہزار پاؤنڈز لوٹ لیے۔  متاثرہ فیملی اسلام آباد ائیرپورٹ سے آبائی علاقے گوجر خان جارہے تھے۔ متاثرہ فیملی کا کہنا ہے کہ گوجر خان کے قریب ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 24 ہزار پونڈز، 10 تولے زیور اور پاسپورٹ چھین لیا۔ ڈاکو قیمتی موبائل فونز، گھڑیاں اور دیگر سامان بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔تھانہ گوجر خان پولیس نے متاثرہ فیملی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ 

مزیدخبریں