ایک نیوز: سپریم کورٹ آف پاکستان کےپنجاب اور خیبرپختونخواں میں انتخابات التوا کیس کا محفوظ فیصلہ سنانے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کا رد عمل بھی سامنے آگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال آج عوام کے چیف جسٹس بن گئے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے بے پناہ دباؤ کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے غیر قانونی مطالبات کو مسترد کر دیا ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ثابت قدمی کا ثبوت دیا ہے ،قوم سپریم کورٹ کو سلام پیش کرتی ہے۔
پی آئی رہنما حماد اظہر نے سپریم کورٹ کے اس تاریخی فیصلہ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے آئین کو بحال کر دیا اور جمہوریت کو بچا لیا ہے۔ قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اس فیصلے کے علاوہ کوئی اور فیصلہ ناممکن تھا۔
حماد اظہر نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں میدان سے بھاگتی نہیں ہیں ۔ پی ڈی ایم بھی جمہوری عمل کا حصہ بنیں،یہ جمہوریت اور آئین کی فتح ہے۔
پی ٹی آ ئی رہنما زلفی بخاری کا کہنا ہےکہ آئین کی فتح پاکستان کی فتح، پوری قوم کو مبارک ہو۔ سپریم کورٹ کا یہ تاریخی فیصلہ آئین کی پاسداری اور تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔