تلمبہ: مفت  آٹا تقسیم کے دوران بھگدڑ ، شہریوں نے اہلکاروں پر دھاوابول دیا

تلمبہ: مفت  آٹا تقسیم کے دوران بھگدڑ ، شہریوں نے اہلکاروں پر دھاوابول دیا

ایک نیوز: تلمبہ میں مفت  آٹا تقسیم کے دوران بھگدڑ  مچ گئی جس میں شہریوں نے اہلکاروں پر دھاوابول دیا۔ 

رپورٹ کے مطابق  مہنگائی کاجن بےقابوہے،عوام دووقت کی روٹی کیلئےترس رہےہیں وہیں  حکومت کی جانب سےشہریوں کومفت آٹےکی تقسیم کاسلسلہ جاری ہے  تلمبہ میں آٹا تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس کے بعد  انتظامیہ کیلئے عوام کا سمندر کنٹرول کرنا مشکل ھوگیا۔  آٹا لینے والوں کا آٹا کی تقسیم کرنے والے اہلکاروں پر دھاوا بول دیا۔   آٹے کے مفت حصول کے لیے آئے افراد کی جانب سے انتظامیہ کو مشکل میں ڈال دیا۔ 

 پشاورکےنواحی علاقہ ہزارخوانی میں شہریوں نے مفت آٹا تقسیم کرنے والے دو ٹرک لوٹ لئے۔ پشاورکےنواحی علاقہ ہزارخوانی میں ترسےشہریوں نے مفت آٹےکےٹرک پردھاوا بول دیا۔انتظامیہ ٹرکوں کو سکیورٹی دینے میں ناکام رہی،سینکڑوں شہری مفت آٹا لوٹ کر چلتے بنے۔

دھمیال کیمپ کے علاقے میں  لوگوں نے مفت آٹے کا ٹرک لوٹ لیا تھا ۔ جس کے بعد فلور مل مالکان نے مفت آٹے کے سیل پوائنٹس پر سیکورٹی بڑھانے کی اپیل کی تھی۔ فلور مل مالکان کا کہنا تھا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر معاملے کا نوٹس لیں، اگر یہی صورت حال رہی تو آٹا نہیں دینگے۔