ایک نیوز:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میوہسپتال کادورہ کیااور مفت آٹاسکیم میں زخمی ہونے والی خاتون کی عیادت کی ۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ساہیوال میں مفت آٹا سکیم کی لائن میں دھکم پیل سے زخمی ہونے والی بزرگ خاتون صغراں بی بی کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔انہوں نے زخمی خاتون کے بیٹے سے ملاقات کی اور بہترین علاج معالجے کی یقین دہانی کرائی کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری صحت اور ہسپتال انتظامیہ آپ کی والدہ کے علاج معالجے کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔
نگران وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹرز کوہدایات دی کہ زخمی خاتون کے علاج معالجے اور صحت کے حوالے سے ہر روز اپ ڈیٹ رکھا جائے۔ افسوسناک واقعہ میں زخمی ہونے کا بہت دکھ ہے۔ حکومت متاثرہ خاتون کو ہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے زخمی خاتون جلد صحت یاب ہو کر اپنے پیاروں کے ساتھ ہوں گی۔