پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کی استعفی منظوری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

Apr 04, 2023 | 13:46 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کی بطور رکن اسمبلی استعفی منظوری کے خلاف درخواست کی سماعت کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دوران سماعت عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر بھی سماعت  ہوئی جبکہ الیکشن کمیشن کے حکام بھی عدالت میں پیش ہوگئے۔ الیکشن کمیشن حکام نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسی نوعیت کا شکور شاد کا  کیس  چیف جسٹس کی عدالت میں چل رہا ہے۔

آخری سماعت میں چیف جسٹس نے اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ استعفا دے کر مکر جانا آگے چل کر غلط ٹرینڈ سیٹ ہو جائے گا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو استعفیٰ دیدے، اس کو سیدھا کر کے رکھیں۔ دوران سماعت پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار بھی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

مزیدخبریں