ایک نیوز: عدالت نے شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف درخواست 27 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے کیس پر مزید سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔ عدالت نے شہبازشریف فیملی کے وکلاء سے مزید دلائل طلب کر لیے ہیں۔ درخواست حمزہ شہباز اور نصرت شہباز کی طرف سے دائر کی گئی تھی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت اثاثہ جات کو منجمد کرنے کا حکم درست نہیں ہے۔ درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اثاثہ جات منجمد کرنے کے احکامات کو کلعدم قرار دے۔
واضح رہے کہ شہبازشریف فیملی کی جانب سے اثاثے منجمد کرنے کے حکم کو چیلنج کیا گیا ہے،نیب کورٹ نے شہبازشریف،حمزہ شہباز،نصرت شہباز،تہمینہ درانی اور کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔