ایک نیوز: سپریم کورٹ نے معمولی تبدیلی کے بعد پنجاب کا انتخابی شیڈول بحال کردیا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صدرمملکت کی دی گئی تاریخ کا فیصلہ بحال کیا جاتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے 13 روز ضائع ہوئے۔ جس کے باعث اب الیکشن 30 اپریل کی بجائے 14 مئی کو منعقد کئے جائیں۔ الیکشن پروگرام میں ترامیم کی جائیں۔ کاغذات نامزدگی 10 اپریل تک جمع کرائے جائیں۔ حتمی فہرست 19 اپریل تک جاری کی جائے گی جبکہ انتخابی نشانات 20 اپریل کو جاری کئے جائیں گے۔
عدالت نے وفاقی حکومت کو 10 اپریل تک 21 ارب روپے جاری کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے 10 اپریل کو الیکشن کمیشن فنڈ وصولی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے۔ فنڈ جمع نہ کرانے کی صورت میں عدالت مناسب حکم جاری کرے گی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے میں نگران پنجاب حکومت کو فوری طور پر انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی مدد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کے پی کے کی حد تک معاملہ زیرسماعت رہے گا۔