محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور

Apr 04, 2023 | 13:23 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: عدالت نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست پر ضمانت منظور کر لی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج چوہدری غلام رسول نے محمد خان بھٹی کی درخواست  پر کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے محمد خان بھٹی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج چوہدری غلام رسول نے محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر محفوظ سنایا۔ محمد خان بھٹی کی جانب سے صدر لاہور بار رانا انتظار ایڈووکیٹ نےدلائل پیش کیے

سیشن کورٹ  نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی بعداز گرفتاری ضمانت پر  وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ عدالت نے ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب کر رکھا تھا ۔ایف آئی اے کی جانب جانب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی گئی ۔ایف آئی اے کی جانب سے تفتیشی افسر نے ریکارڈ پیش  کیا۔ ایف آئی اے نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ 

مزیدخبریں