الیکشن کے بعد نئے سماجی معاہدے کی ضرورت ہے:عمران خان

الیکشن کے بعد نئے سماجی معاہدے کی ضرورت ہے:عمران خان
کیپشن: الیکشن کے بعد نئے سماجی معاہدے کی ضرورت ہے:عمران خان

ایک نیوز: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے دوبارہ اقتدار میں نہ لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ کیا ان کے پاس ملک کو بحران سے نکالنے کا کوئی منصوبہ ہے۔

ٹائم میگزین کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری معیشت زبوں حالی کا شکار ہو چکی ہے اور ہم تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہے ہیں۔ پاکستان میں سیاسی استحکام انتخابات کے ذریعے آئے گا اور یہیں سے معاشی بحالی کا سفر شروع ہوتا ہے۔

عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمے سے لے کر موجود معاشی صورتحال اور انتخابات کے بعد دوبار ہ حکومت میں آنے کے منصوبوں کے متعلق بات چیت کی۔ عمران خان نے کہا کہ طاقت کا منبہ سیاسی ادارے ہوں، یہ یقینی بنانے کے لیے نئے سماجی معاہدے کی ضرورت ہے۔جن لوگوں نے مجھے مارنے کی کوشش کی وہ اب بھی اقتدار میں بیٹھے ہیں اور وہ گھبرائے ہوئے ہیں کہ اگر میں واپس آیا تو ان کا احتساب کیا جائے گا۔ وہ پریشان ہیں کہ مجھے کیسے باہر رکھا جائے کیونکہ لوگ مجھے واپس لانا چاہتے ہیں۔