سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی توثیق کھٹائی میں پڑ گئی

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی توثیق کھٹائی میں پڑ گئی
کیپشن: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی توثیق کھٹائی میں پڑ گئی

ایک نیوز: اعلیٰ عدلیہ بارے سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل کی توثیق کا معاملہ،وزارت قانون اور ایوان صدر کی قانونی ٹیم نے صدر عارف علوی کو اپنے موقف سے آگاہ کردیا ۔ 

ذرائع کے مطابق دونوں نے قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار قرار دیا،سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل قواعد کے مطابق ہے۔صدر مملکت کو بل میں توثیق کا مشورہ بھی دیا گیا۔صدرنے فائل اپنے پاس رکھی ہوئی ہے،صدر پر تحریک انصاف کا دباؤ،بل واپس بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔ 

صدر نے بل واپس بھجوایا تو حکومت نے 10اپریل کو  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا رکھا ہے،مشترکہ اجلاس سے منظوری کے بعد صدر نے پھر بھی دستخط نہ کیے تو 20اپریل کو بل خود قانون بن جائے گا۔