میانوالی: سکول طلبانے نوجوان بلا کر کلاس فیلو کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

Apr 04, 2023 | 12:55 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: میانوالی میں سکول کے طلباء نے  نوجوان بلوا کر اپنے کلاس فیلو کو سکول کے طالب علموں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ 

رپورٹ کے مطابق میانوالی کے نواحی علاقہ واں بَھچراں میں طالب علم پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔واں بھچراں میں سکول کے طلباء نے نوجوان بلوا کر اپنے کلاس فیلو کو سکول کے طالب علموں کے سامنے زدکوب کیا اور ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔

واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے پر ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تھانہ واں بھچراں کو ملزمان کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ جس پر پولیس نے زدکوب کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-04-04/news-1680594611-2413.mp4

مزیدخبریں