ایک نیوز: تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کا اس وقت کا معاشی موسم لوگوں کے لیے قاتلانہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ ملک میں آج طے ہوگا آئین کا راج ہوگا یا نامعلوم راج ہوگا، یقین ہے پاکستان میں ایسی کوئی صورتحال نہیں کہ ایمرجنسی آسکے۔
انہوں نے کہا کہ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے سوال کیا ہے، اس میں سب سے مشکوک اور غیرآئینی کردار الیکشن کمیشن کا ہے۔
بابر اعوان نے کہا کہ اس الیکشن کمیشن پر آئی جی اسلام آباد اور چیف سیکرٹری پنجاب کی رائے بھاری ہے، کل الیکشن کمیشن سپریم کورٹ پر حملہ آور تھا۔فیصلہ آنے کے بعد یہ کیس 100 فیصد الیکشن کمیشن کے خلاف بن جائے گا۔