ایک نیوز: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک رہا تو مالی خسارے میں کمی متوقع ہے۔ پاکستانی معیشت کو بلند مہنگائی، زرمبادلہ بحران سمیت کئی اور چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔ موجودہ سال معاشی شرح نمو صرف 0.6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق میکرو اکنامک اور اسٹرکچرل اصلاحات کے ذریعے پاکستان باؤنس بیک کر سکتا ہے۔ سخت مانیٹری او ر مالی پالیسی، بجلی تیل مہنگا ہونے سے صنعتی پیداوار کم رہے گی۔ معاشی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے تعاون جاری رکھا جائے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال اوسط مہنگائی دوگنا یعنی 27.5 فیصد رہنے کی بھی پیش گوئی کی ہے