آئی پی ایل : دھونی نے کپتانی چھوڑنے کی دھمکی دے دی

Apr 04, 2023 | 12:07 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: آئی پی ایل فرنچائز چنائی سپر کنگز کے کپتان ایم ایس دھونی نے اپنے باؤلرز کو خبردار کیا ہے کہ یا تو  وہ اپنی کارکردگی بہتر کریں یا پھر نیا کپتان ڈھونڈلیں۔

رپورٹ کے مطابق مہندر سنگھ دھونی کی جانب سے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف کھیلے گئے میچ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے باؤلرز کو نو بالز اور کم وائیڈ بالز کرنی ہوگی کیونکہ ہم بہت زیادہ اضافی گیندیں کر رہے ہیں  اور یہ سب ختم کرنے کی ضرورت ہے ورنہ انکی ٹیم ایک نئے کپتان کی قیادت میں کھیل رہی ہوگی۔

دھونی کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کے فاسٹ باولرز کو بھی معمولی بہتری اور حالات کے مطابق گیند بازی کی ضرورت ہے۔ باؤلرز کو چاہیے کہ بلے بازوں کو فیلڈرز کی طرف ہِٹ مارنے پر مجبور کریں۔

واضح  رہے کہ گزشتہ روز آئی پی ایل کے چھٹے میچ میں ایم ایس دھونی کی ٹیم چنائی سپر کنگز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو بڑے مارجن سے شکست دی تھی لیکن اس میچ میں بھی چنائی سپر کنگز کے باؤلرز نے 13 وائیڈ بالز اور 3 نو بالز کی تھیں جس پر کپتان ایم ایس دھونی نے سخت رد عمل کا مظاہرہ کیا تھا۔

مزیدخبریں