تاریخی لمحات،تمام نظریں آج سپریم کورٹ پر ہیں:رہنما پی ٹی آئی

تاریخی لمحات،تمام نظریں آج سپریم کورٹ پر ہیں:رہنما پی ٹی آئی
کیپشن: تاریخی لمحات،تمام نظریں آج سپریم کورٹ پر ہیں:رہنما پی ٹی آئی

ایک نیوز: تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے 90 دن میں الیکشنز ہوں گے،آج پاکستان میں تاریخی لمحات آگئے ہیں،پوری قوم کی نظریں آج سپریم کورٹ پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے علی محمد خان کے ہمراہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چار بنیادی مسائل ہیں،انسانی حقوق کی پامالی،اظہار رائے پر پابندی ہے،آج پاکستان میں تاریخی لمحات آگئے ہیں،پوری قوم کی نظریں آج سپریم کورٹ پر ہیں،پچھلے ایک سال سے پاکستانی آئین جہاد میں ہے،آج ذوالفقار علی بھٹو کی برسی ہے، ایسا نا ہو کہ ہم آج آئین کو بھی دفن کر دیں،آج ان کے نواسے آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے 90 دن میں الیکشنز ہوں گے،ہم کشمیریوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں آج پاکستان میں لوگ ووٹ کے حق کے لیے پکار رہے ہیں،ہم سپریم کورٹ کے آئین کی بات کرتے ہیں،جب عمران خان کی حکومت گری عمران خان نے عدالت پر کوئی حملہ نہیں کیا،آج سے ایک سال پہلے بہت بڑی تعداد میں لوگ شاہراہِ دستور پر پہنچے تھے،آج بھی جوڈیشری کے لیے کھڑے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ بلاول آپ کے نانا نے آئین بنایا تھا، بلاول بھائی! آپ کے منہ سے مارشل لاء کا لفظ اچھا نہیں لگتا۔ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،آج ہی کے دن بھٹو کو پھانسی دی گئی،آج عمران خان لاہور میں دہشتگردی کے جھوٹے مقدمے میں عدالت میں ہیں، عمران خان سب ہو سکتا ہے دہشتگرد نہیں ہو سکتا،اقتدار میں وہ ہوں گے جو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرے،تاریخ تاریخ کو درست کرنے کا موقع دیتی ہے،بھٹو کا نواسہ آئیں پر حملہ آور ہوا،بلاول آپ 4 اپریل کی حیا کر لیتے،دل کہتا ہےآج آئین کی فتح ہو گی،اسی عدالت کے سوموٹو پر ہماری حکومت گئی،قوم سپریم کورٹ کے ساتھ ہے،ججز اور وکلاء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،آج آئین کی سر بلندی کا دن ہے۔