مانیٹری پالیسی کااعلان آج ،آ ئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری

مانیٹری پالیسی کااعلان آج ،آ ئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری
کیپشن: Monetary policy announcement today, another IMF condition fulfilled

ایک نیوز:مانیٹری پالیسی کااعلان آج ہوگا،پاکستان آئی ایم ایف کی ایک اور شرط ماننے کو تیار ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف کی ایک اور شرط ماننے کو تیار ہے اور اس ضمن اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں آج مزید اضافہ کیا جائے گا ۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اجلاس میں 2 فیصد مزید اضافے کی منظوری دی جائے گی۔ اس سے قبل 3 فیصد اضافے سے شرح سود 20 فیصد کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔
 یادرہے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) نے اسٹاف لیول معاہدے سے قبل پاکستان سے شرح سود بڑھانے کامطالبہ کر رکھا ہےاجلاس میں شرح سود 2 فیصد تک بڑھانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، مزید اضافے سے شرح سود 22 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ 
ماہرین کاکہناہے کہ شرح سود میں ایک سے 2 فیصد اضافے کا امکان ہے، شرح سود میں اضافہ مہنگائی کا باعث ہوگا۔
ماہرین کا مزید کہناہے کہ مہنگائی کی شرح 50 سال کی بلند ترین سطح سے زائد ہے،مہنگائی کی شرح ساڑھے 31 فیصد ہے ۔