ایک نیوز: ایورٹن اور ٹوٹنہم کے درمیان کھیلا جانے والا انگلش پریمیئر لیگ میچ رواں سیزن کا پہلا پریمیئر لیگ میچ بن گیا ہے جسے مسلمان کھلاڑیوں کے افطار کے لیے روک دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز فٹبال ٹیم ایورٹن اور ٹوٹنہم کے درمیان میچ کھیلا گیا تھا اور اس دوران میچ کے 26 ویں منٹ میں کچھ دیر کے لیے وقفہ کردیا گیا تاکہ مسلمان کھلاڑی اپنا روزہ افطار کرسکیں۔ایورٹن کے کھلاڑی آندرے اونا، عبدولے ڈوکورے اور ادریسہ نے میچ کے درمیان کیے جانے والے وقفے میں روزہ افطار کیا۔
واضح رہےکہ انگلش پریمیئر لیگ انتظامیہ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ شام میں ہونے والے میچز میں افطاری کے اوقات کار میں وقفہ کیا جائے گا تاکہ مسلمان کھلاڑی اپنا روزہ کھول سکیں۔