ایک نیوز: وہاڑی میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ملازم ظاہر کر کے عوام سے فراڈ کرنے والے گروہ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق میلسی میں ایف آئی اے ملتان نےکارروائی کرتے ہوئے جنوبی پنجاب بھر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹریشن کی آڑ عوام سے لوٹ مار کرنے والے گروہ کے اہم رکن ملک سلیم سمیت دیگر دو ملزمان عبد الحمید اور یاسر حنیف کو حراست میں لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ملزمان ایک منظم گروہ کی صورت میں عوام سے لوٹ مار کر رہے تھے ملزمان کے قبضہ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جعلی کوپن اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ ایف آئی اے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جار ہیں