انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند

Apr 04, 2023 | 11:02 AM

ایک نیوز: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر تیزی سے گرنےلگی اور سٹاک مارکیٹ میں کمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔ مجموعی طور پر ڈالر 2روپے 25پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287.29روپے کاہوگیا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر288روپے 50پیسے کافروخت ہورہاہے۔تاہم گزشتہ روز ڈالر 285 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا ۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کمی کاجحان دیکھاگیا۔ ہنڈرڈانڈیکس میں133پوائنٹس کی کمی ہوگئی۔ جس کے بعد ہنڈرڈانڈیکس 39 ہزار 756وائنٹس تک پہنچ گیا ہے۔ 

مزیدخبریں