حج پیکچز کا اعلان، سب سے مہنگا اور سستا پرائیویٹ حج کتنے میں؟

Apr 04, 2023 | 10:46 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: حکومت نے رواں برس 2023 کے پرائیویٹ حج کیلئے سب سے مہنگے اور سستے پیکیج کی رقم مقرر کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور آفتاب درانی کا کہناہے کہ سب سے مہنگے پیکیج کی حد 32 لاکھ 50 ہزارسے زائد مقرر کی گئی ہے اور  پرائیویٹ حج آپریٹرزکا سب سے سستا پیکیج 11 لاکھ 80 ہزار روپے ہے۔ اس کے علاوہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کے لیے 12 پیکیج مقرر کیے گئے ہیں۔
آفتاب درانی کے کا کہنا ہےکہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور وعدے کے مطابق سہولیات فراہم نہ کرنے والے آپریٹر کو سزا بھی دی جائیگی۔سزاؤں کے تعین کا وزارت مذہبی امورنے باقاعدہ طریقہ کارطے کررکھا ہے۔
ایڈیشنل سیکریٹری کا کہنا ہے کہ مقررسہولیات سے زائدکی خواہش مندعازم حج کو رقم بھی زائد ادا کرناہو گی۔ذرائع مذہبی امور کا کہنا ہے کہ رواں برس حج کیلئے پاکستان کا کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار210 ہے اور حج کوٹے کا نصف نجی حج اسکیم کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں