فرد جرم ، ڈونالڈ ٹرمپ عدالت پیشی کیلئے نیویارک پہنچ گئے

Apr 04, 2023 | 10:42 AM

ایک نیوز : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عدالت میں فرد جرم عائد کرنے کے بعد عدالت میں پیشی کے لیے فلوریڈا سے نیویارک پہنچ گئے جہاں وہ عدالت میں فرد جرم کا سامنا کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا سے خصوصی پرواز بی 752 میں نیویارک کے لیے روانہ ہوئے۔ اُن کی اس پرواز کو دنیا بھر سے بیک وقت 82 ہزار لوگوں نے ٹریک کیا۔

سابق امریکی صدر نے بوئنگ 2J4ER-757 طیارے میں سفر کیا۔

ٹرمپ کے خصوصی طیارے نے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے نیویارک ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سال 2016 کے صدارتی انتخابات سے قبل ایک پورن اسٹار کو مبینہ طور پر خاموش رہنے کے لئے رقم ادا کرنے کے مقدمے میں فردِ جرم عائد کی گئی۔

مزیدخبریں