3ججوں کا فیصلہ منظور نہیں پھرشہباز شریف توہین عدالت کےریڈار میں آئےگااورگھرجائےگا،شیخ رشید

رجسٹرارکوہٹانا،بنچ بنانا،سوموٹولیناچیف جسٹس کاآئینی حق ہے،شیخ رشید
کیپشن: رجسٹرارکوہٹانا،بنچ بنانا،سوموٹولیناچیف جسٹس کاآئینی حق ہے،شیخ رشید

ایک نیوز:سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیداحمدنےکہاہے کہ رجسٹرارکوہٹانابنچ بناناسوموٹولیناچیف جسٹس کاآئینی حق ہے، بلاول کہتا ہےایمرجنسی یا مارشل لاء لگ سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری کردہ پیغام میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمدکاکہناتھاکہ ایک طرف بائیکاٹ کااعلامیہ تو دوسری طرف عدالت میں دلائل دینےکی بھیک مانگتےہیں۔قوم پہلےہی ٹوٹ پھوٹ کاشکارہےاورعدلیہ کےساتھ کھڑی ہے،رجسٹرارکوہٹانابنچ بناناسوموٹولیناچیف جسٹس کاآئینی حق ہے،قوم سڑکوں پرآگئی توہرچیزبکھرجائےگی۔


شیخ رشیداحمدکامزیدکہناتھاکہ شریفوں اورزرداریوں کاقبضہ مافیاعوام کےانتقام کیلئےتیاررہے،نواز شریف کہتا ہے3ججوں کےفیصلے سے ڈالر500روپے ہوجائےگا۔بلاول بھٹو کہتا ہےایمرجنسی یا مارشل لاء لگ سکتا ہے،شہبازشریف کہتا ہے 3ججوں کا فیصلہ منظور نہیں ،شہباز شریف توہین عدالت کےریڈار میں آئےگااورگھرجائےگا۔
سابق وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ1 سال میں غریب آٹےکی موت کی لائن میں لگا ہے یاIMFکی شرائط پر گھٹنے کےبل لیٹا ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہوا تو ریاست میں بغاوت کے مترادف ہوگا۔ریاست عوام کا نام ہے اور ساری عوام اور سارے ادارے سپریم کورٹ کے تابع ہیں۔ آج سپریم کورٹ کے فیصلے میں ریاست کی جمہوری زندگی یا غیر آئینی موت کا فیصلہ ہو گا۔