300 دن مسلسل پیغامات بھیجنے والے مداح کو اسٹار فٹبالر کا انوکھا تحفہ

 300 دن مسلسل پیغامات بھیجنے والے مداح کو اسٹار فٹبالر کا انوکھا تحفہ

ایک نیوز: مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار فٹبالر نے 300 دن تک مسلسل پیغامات بھیجنے والے مداح کو انوکھا تحفہ دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق برونو فرنانڈس نے لگاتار پیغامات دینے والے مداح کو ویڈیو کال کی اور  اپنی دستخط کی ہوئی شرٹ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اسٹار فٹبالر برونو فرنانڈس نے دو ماہ قبل اپنے مداح کیلئے کی گئی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ میں  280 دنوں تک آپ کے پیغامات دیکھے اور دل میں فیصلہ کر لیا تھا کہ اگر لگاتار 300 دن آپ نے پیغامات بھیجنا جاری رکھا تو میں آپ کو  دستخط کی ہوئی اپنی شرٹ تحفے میں دوں گا۔

 برونو فرنانڈس نے اپنے مداح کو ویڈیو کال پر ایک دستخط شدہ شرٹ تحفے میں پیش کرنے کے ساتھ اولڈ ٹریڈفورڈ میں ایک میچ دیکھنے کیلئے دعوت بھی دی ہے۔برونو فرنانڈس کا کہنا ہے کہ آپ کی تعریف، حوصلہ افزائی اور سپورٹ میرے لیے اور میرے کلب کے لیے بہت اہم ہے اسلیے میں آپ کی محبت کے بدلے میں آپ کو اپنی شرٹ تحفے میں پیش کرنا چاہتا ہوں۔