رمضان المبارک میں مرغی کاگوشت مزیدمہنگا

Apr 04, 2023 | 10:02 AM

ایک نیوز:لاہورمیں مرغی کاگوشت مزید30روپےکلو مہنگااورچینی کی قیمت بھی 3روپے بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی سے پریشان عوام کی مشکلات میں مزیداضافہ کردیاگیا۔ مرغی کاگوشت 30روپےکلوبڑھنے کے بعدبرائلرکی قیمت 482روپے سے بڑھ کر512روپے فی کلو ہوگئی۔
دکانداروں کاکہناہے کہ مارکیٹ میں مرغی کی سپلائی کم آ رہی ہے۔ مرغی کی سپلائی کو جان بوجھ کر روک کر قیمت بڑھائی جا رہی ہے۔
دکانداروں کامزیدکہناہے کہ مرغی کی مصنوعی قلت پیداکرکے قیمت میں اضافہ کیاجارہاہے جس کی وجہ سے کاروباربھی متاثرہورہاہے ۔

واضح رہے کہ دو روز قبل مرغی کا گوشت 444 روپے کلو تھا۔دو روز کے دوران برائلرکا گوشت 68 روپے کلو بڑھ گیا۔جس سے مرغی کے گوشت کی قیمت512 روپے تک پہنچ گئی ہے۔جبکہ کل برائلرکاپرچون ریٹ 482 روپے تھا۔
دوسری جانب چینی کی قیمت میں بھی تین روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔جس سے ہول سیل مارکیٹ میں چینی 116 روپے کلو ہو گئی اور 50 کلو گرام چینی کا تھیلا 5800 روپے ہو گیاجبکہ پرچون میں چینی کی قیمت120 روپے فی کلوہوگئی۔
شوگرڈیلرزکاکہناہے کہ شوگر ملوں نے چینی کی سپلائی میں کمی کر دی۔جس سے رمضان المبارک کے دوران مارکیٹ میں چینی کی مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں