ایک نیوز: تھانہ منڈی عثمان والا کے علاقہ میں پولیس مقابلہ دیکھنے میں آیا جس میں انتہائی خطرناک دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق منڈی عثمان والا میں پولیس مقابلہ دیکھنے میں آیا جس میں 2 ڈاکوں مقابلہ میں زخمی ہو گئے۔ ڈاکوؤں کی شناخت ثاقب عرف ساقی اور ساجد عرف سجاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں ڈاکو ڈکیتی،راہزنی اور پولیس مقابلہ کی 40 سے زائد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔فیاض نامی شہری نے 15پر پولیس کو اطلاع دی کہ 4 ڈاکو موٹرسائیکل اور نقدی رقم چھین کر فرار ہو گئے ہیں جس پر تھانہ منڈی عثمانوالا پولیس نے فوری ریسپونڈ کرتے ہوئے گاڑے والا روڈ پر ناکہ بندی کی۔
ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ شروع کردی۔ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے دو ساتھی ڈاکو زخمی ہو گئے جن سے ایک موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔ برآمد ہونے والی موٹر سائیکل ملزمان نے چند روز قبل تھانہ کھڈیاں کے علاقہ سے شہری سے چھینی تھی۔ ملزمان نے ایک ماہ قبل پوسٹ آفس عثمانوالا میں واردات اور چند روز قبل الہ آباد پولیس کیساتھ مقابلہ کیا تھا۔ کالر کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو شناخت کرلیا گیا ہے جن کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔