ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 3 مقدمات میں حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 3 مقدمات میں حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان سکیورٹی خدشات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔