ایک نیوز: وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین نے استعفی دے دیا ہے اور شہباز شریف نے ان کا استعفیٰ منظور بھی کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی فہد حسین نے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں اور وزیر اعظم کی جانب سے فہد حسین کا استعفیٰ منظور بھی کرلیا ہے۔فہد حسین نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس پر شہباز شریف نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان11بجے تک پیش ہوں ورنہ قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا،عدالت
واضع رہے کہ فہد حسین کو ترجمان وزیر اعظم کی اضافی ذمہ داری بھی سونپی گئی تھی اور وہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پبلک پالیسی اور سٹریٹجک کمیونیکیشن کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
فہد حسین اس سے قبل نجی چینلز کے ساتھ اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں اور اپنے کیریئر میں کئی اشاعتوں کے لیے بھی لکھ چکے ہیں، انہوں نے کئی کرنٹ افیئرز پروگرام کی میزبانی بھی کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے فہد حسین سے اظہار تشکر کیا۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بطور میرے معاون خصوصی برائے پبلک پالیسی اینڈ سڑٹیجک کمیونیکشن آپ کے مشوروں سے مستفید رہا ۔ آپ ایک بہترین ٹیم پلئیر اور اعلی طرف انسان ہیں ۔ وزیراعظم نے فہد حسین کے مستقبل کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔