عالمی شہرت یافتہ ماہرتعلیم ڈاکٹرعادل نجم ڈبلیوڈبلیو ایف انٹرنیشنل کے صدر نامزد

Apr 04, 2023 | 07:38 AM

ایک نیوز: عالمی شہرت یافتہ ماہر تعلیم ڈاکٹر عادل نجم کو ڈبلیو ڈبلیو ایف انٹرنیشنل کا نیا صدر نامزد کر دیا گیا۔

عادل نجم بوسٹن یونیورسٹی کے فریڈرک ایس پردی اسکول آف گلوبل اسٹڈیز کے ڈین ہیں، 2009 میں انہیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے کمیٹی برائے ترقیاتی پالیسی میں شامل کیاگیا۔

اس کے علاوہ 2010 میں انہیں صدر پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

ڈاکٹر عادل نجم صدر ڈبلیو ڈبلیو ایف انٹرنیشنل کا عہدہ یکم جولائی 2023 کو سنبھالیں گے۔

مزیدخبریں