بحیرہ عرب میں 30 منٹ کے دوران زلزلے کے 3 جھٹکے

بحیرہ عرب میں 30 منٹ کے دوران زلزلے کے 3 جھٹکے
کیپشن: 3 earthquakes in Arabian Sea in 30 minutes(file photo)

ایک نیوز: بحیرہ عرب میں زلزلے کے 3 جھٹکے محسوس کیے گئے۔

امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے 3 جھٹکے ڈھائی سے 3 بجے کے دوران محسوس کیے گئے، پہلا زلزلے کا جھٹکا 2بج کر 34 منٹ پر محسوس کیا گیا، پہلے زلزلے کی  شدت 5.1 اور گہرائی 40 کلو میٹر تھی۔

امریکی جیو لوجیکل سروے  کے مطابق زلزے کا دوسرا جھٹکا 2 بج کر 44 منٹ پر آیا، دوسرے زلزلے کی شدت 5.5 اور گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کا تیسرا جھٹکا 3 بجے آیا،  تیسرے زلزے کی شدت 5.3 اور گہرائی 60 کلومیٹر تھی۔