اسلام آباد سے جدہ جانے والی نجی ایئرلائن کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

اسلام آباد سے جدہ جانے والی نجی ایئرلائن کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
کیپشن: Emergency landing of a private airline from Islamabad to Jeddah at Karachi Airport(file photo)

ایک نیوز: اسلام آباد سے جدہ جانے والی ملکی نجی ائیرلائن کے طیارے  نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

ذرائع کے مطابق نجی ائیر لائن کی پرواز میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے اور دوران پرواز طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ طیارے کے کپتان نے کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول کو ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع دی جس کے بعد طیارہ بحفاظت کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔

ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضروری جانچ پڑتال کے بعد پرواز کو جدہ کے لیے روانہ  کر دیا گیا۔