ایک نیوز :بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے ہتک عزت کے کیس میں ہونے والی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 52 سالہ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کو بھارت کی ایک عدالت نے 2019 میں کی گئی متنازع تقریر کے کیس میں ہتک عزت کا مجرم قرار دیتے ہوئے 2 سال قید کی سزا سنائی تھی ، تاہم اگلے برس ہونے والے انتخابات سے قبل انہوں نے اپیل دائر کرتے ہوئے سزا ختم کرنے کی استدعا کی ہے۔
سزا میں راہول گاندھی کو انتخابات میں حصہ لینے سے بھی نااہل کیا گیا ہے جہاں ہندو قوم پرست جماعت بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) اکثریت سے جیتنے کی توقع کر رہی ہے۔واضح رہے کہ نریندر مودی کی حکومت پر مخالفین کو خاموش کرانے کے لیے ہتک عزت قانون کا استعمال کرنے کا الزام ہے۔