سوئٹزرلینڈ کے الپس پہاڑ پر یورپ کا بلند ترین ریلوے اسٹیشن

Apr 04, 2023 | 00:30 AM

ایک نیوز:سوئٹزرلینڈ کے پہاڑی سلسلے الپس پر تقریباً 3,500 میٹر کی اونچائی پر واقع جنگفراجوچ نامی ٹرین اسٹیشن یورپ کا بلند ترین ٹرین اسٹیشن ہے۔ 

یہ انسانی انجینئرنگ کا حیرت انگیز نمونہ ہے جو لگ بھگ ایک صدی سے زیادہ عرصے قبل بنایا گیا۔ ٹرین کے سفر کو ٹرانسپورٹ کے لیے خاص کر جب ٹرین کو پہاڑوں پر چڑھنا پڑے تو اسے کچھ بہتر نہیں سمجھا جاتا ہے، لیکن سوئٹزرلینڈ والوں نے اس کے برخلاف فیصلہ کیا اور ثابت کیا کہ ان کا فیصلہ یا دعویٰ درست ہے۔ 

انیسویں صدی کے اواخر میں جنگفراباہان میں یہ پروجیکٹ شروع کیا گیا، جو کسی بھی دوسرے ریلوے پروجیکٹ سے اس وجہ سے مختلف تھا کہ یہ اونچائی کی جانب یورپ کے بلند ترین مقام برنیز، الپس کی پہاڑی چوٹی پر بنایا جارہا تھا۔

جنگفراباہان ریلوے کے اختتام پر جنگفراجوچ ٹرین اسٹیشن تعمیر کیا گیا جو کہ ایک چٹان پر جنگفرا اور مونچ پہاڑ کے درمیان تعمیر کیا گیا اور یہ دونوں مقامات لگ بھگ 4 ہزار میٹر بلند ہیں۔ 

عصر حاضر میں جنگفراجوچ کو آفیشل طور پر یورپ کا بلند ترین ٹرین اسٹیشن تسلیم کیا جاتا ہے اور یہ سوئٹزر لینڈ کا ایک بہت مشہور سیاحتی مرکز اور سیاحوں کا پسندیدہ مقام ہے۔

مزیدخبریں