نیو یارک کی  وہ کالونی جس کے ہر گھر میں ہوائی جہاز ہیں

Apr 04, 2023 | 00:06 AM

ایک نیوز: سن کر حیرت ہو گی کہ امریکہ میں ایک ایسی کالونی ہے جہاں ہر گھر میں ہوائی جہاز پارک کرنے کی جگہ ہے۔ اس شہر میں سب لوگوں کے پاس اپنے جہاز ہیںا ور وہ انہی پر روزانہ کام پر آتے جاتے ہیں۔
 انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع کیمرون ایئرپارک نامی شہر ہے، جس کے متعلق ایک ٹک ٹاک صارف @thesoulfamilyنے دنیا کو حقائق بتا کر حیران کر دیا ہے۔

ٹک ٹاکر اپنی ویڈیو میں بتاتا ہے کہ جس طرح ہمارے گیراج میں کاریں کھڑی ہوتی ہیں، کیمرون ایئرپارک کے رہائشیوں کے گیراج میں ہوائی جہاز کھڑے ہوتے ہیں اور جس طرح ہم کاریں استعمال کرتے ہیں، یہ لوگ جہاز استعمال کرتے ہیں۔ اس ویڈیو میں کیمرون ایئرپورٹ کے گھروں کے گیراج اور سڑکیں دکھائی گئی ہیں۔

مزیدخبریں