عمران خان نگران وزیر اعظم کی تقرری تک کام جاری رکھیں گے، صدر

Apr 04, 2022 | 11:39 AM

admin
اسلام آباد:صدر مملکت کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم کی تقرری تک عمران خان وزیراعظم کے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔
صدر مملکت عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کو نگران وزیر اعظم کی تقرری تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
آئین کے آرٹیکل224 اے کی شق4کے تحت وزیراعظم عمران خان کو ہدایت جاری کی گئی ہیں۔آئین کے مطابق اسمبلیاں تحلیل ہونے کے 90ن دن کے اندر الیکشن منعقد کروائے جائیں گے۔ تب تک کے لیےصدر نگران کابینہ مقرر کرے گا۔
آئین کے مطابق صدر سبکدوش وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے نگران وزیر اعظم مقرر کرے گا۔ کسی نام پر اتفاق نہ ہونے کے باعث دونوں تین نام کمیٹی کو بھجوائیں گے۔
سپیکر قومی اسمبلی کمیٹی تشکیل دیں گے۔ کمیٹی میں تحلیل ہونے والی اسمبلی سے حکومت اور اپوزیشن کے8 اراکین شامل ہوں گے۔ حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی تعداد برابر ہوگی۔
کمیٹی تین دن میں مجوزہ ناموں میں سے کسی ایک کو نگران وزیر اعظم مقرر کرے گی۔ اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ الیکشن کمیشن کے سپرد کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن دو دن کے اندر نگران وزیر اعظم مقرر کرنے کا پابند ہوگا۔
مزیدخبریں