یوکرین سے امن مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، روس

Apr 04, 2022 | 11:36 AM

admin
ماسکو:روسی مذاکراتی نمائندے نے کہا ہے کہ یوکرین سے امن مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
روس کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق یوکرین سے متعلق امن مذاکرات کے دوران ہونے والی بات چیت میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔
کریملن نے یہ بھی کہا ہے کہ کریمیا اور ڈونباس کی حیثیت کے بارے میں ماسکو کا موقف تبدیل نہیں ہوا۔
روس کے اعلیٰ ترین مذاکرات کار ولادیمیر میڈنسکی نے ٹیلیگرام پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ روسی یوکرینی امن مذاکرات میں اتنی پیش رفت نہیں ہو سکی کہ ممکنہ امن معاہدے کا مسودہ فریقین کی سربراہی ملاقات میں منظوری کے لیے پیش کیا جا سکے۔
مزیدخبریں