قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 75 لاکھ 84 ہزار 493 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 265 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 86 ہزار 191 مریض شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ 320 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.66 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 154 نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 25 ہزار 466 ہوگئی۔
پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 148، سندھ میں 5 لاکھ 75 ہزار 781، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 131، بلوچستان میں 35 ہزار 476، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 714، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 93 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 277 کیسز رپورٹ ہوئے۔