ایک نیوز: سفارتی ذرائع کے مطابق چین کے وزیراعظم لی چیانگ اگلے ماہ پاکستان کاتین روزہ دورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان دو حصوں پر مشتمل ہوگا، دورے کے پہلے حصے کے تحت لی چیانگ دوطرفہ دورے پر 14 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے، دو طرفہ دورے میں پاک چین تعلقات اور دیگر امور زیرغور آئیں گے۔
سفارتی ذرائع کےمطابق چینی وزیراعظم کے دورے کا دوسرا حصہ 15 اکتوبر سے ملٹیلیٹرل وزٹ ہوگا، دورے کے دوسرے حصے میں چینی وزیراعظم 15 اور 16 اکتوبر کو ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
سفارتی ذرائع کا کہناہے یہ11 سال بعد کسی بھی چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان ہوگا،چینی وزیراعظم ایس سی او کے حکومتی سربراہان کے اجلاس میں چین کی نمائندگی کریں گے ، چینی وزیراعظم کے اس دورے پر دونوں ممالک کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔