شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری نہیں،اداکارہ  سونیا حسین

Sep 03, 2024 | 21:55 PM

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سونیا حسین نے شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری جیسے عوامل کی موجودگی سے انکار کر دیا۔ 

ان کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں جگہ بنانے کیلئے تعلقات کا ہونا ضروری نہیں یہ سب بہانے ہیں آپ کو اپنا کام آنا چاہئے۔

حال ہی میں اداکارہ کو ساتھی اداکارہ و میزبان اشنا شاہ کے پروگرام میں دیکھا گیا۔

دورانِ انٹرویو انہوں نے بیشتر فنکاروں کی جانب سے کام نہ ملنے یا پھر لیڈ رول نہ ملنے کی شکایات کو بے سبب قرار دیا اور کہا کہ انڈسٹری میں فیورٹ ازم ضرور ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ انڈسٹری میں اقربا پروری جیسی کوئی چیز ہے، یا پھر صرف گورے رنگ کو فوقیت دی جاتی ہے، بلکہ جو کام کرنا جانتا ہے وہ اپنی جگہ اپنے کام کی بنیاد پر بنا سکتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ لوگ صرف بہانے بناتے ہیں کہ کام نہیں مل رہا، انڈسٹری میں اقرباپروری کی بنیاد پر کام دیا جاتا ہے یا پھر صرف گورے رنگ کو ترجیح دی جاتی ہے۔

سونیا حسین نے اس بات پر زور دیا کہ محنت بالآخر رنگ دیتی ہے اور نئے آنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ بہانے بنانے سے گریز کریں اور سخت محنت پر توجہ دیں۔

مزیدخبریں