نوازشریف فیصلہ کرلیں تو کوئی پارٹی انہیں نا ں  نہیں کرسکتی،محمد زبیر    

Sep 03, 2024 | 21:20 PM

 ایک نیوز:سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے اگر نوازشریف فیصلہ کرلیں تو کوئی پارٹی انہیں نا ں  نہیں کرسکتی ہے۔  

تفصیلات کےمطابق ایک نیوز کے پروگرام (بریکنگ بیریئرز ود مالک ) میں  دوران گفتگو  سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہناتھا    پاکستانی عوام کا کرکٹ سے بہت لگاؤ ہے،پچھلے ایک سال میں دیکھے آپ آئرلینڈ سے ہار گئے،آپ یو ایس اے سے ہار گئے ،ورلڈ کپ میں بری طرح شکست ہوئی،آپ بنگلا دیش سے اپنے گھر میں وائٹ واش ہو گئے،محسن نقوی پر بہت سی ذمہ داریاں ہیں،محسن نقوی کہتے ہیں بلوچستان کے دہشتگرد ایک ایس ایچ او کی مار ہے۔  

سابق گورنر سندھ نے کہا اگر آپ آئین پاکستان پر یقین نہیں کرتے تو ہم مذاکرات نہیں کر یں گے،بات چیت کرنا شروع کریں ٹیبل پر تو بیٹھیں، 9مئی بہت امپورٹڈ ڈے ہے، 9مئی پر پوری قوم ایک ہے، 9مئی نہیں ہونا چاہیے تھا ، 8فروری کو کیوں بھول جاتے ہیں، 8فروری کو عوام نے آکر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ 

محمد زبیر کا مزید کہنا تھا مولانا فضل الرحمان کا پی ٹی آئی کیساتھ پہلا اقدام ٹھیک نہیں تھا، یہ حقیقت ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کئے بغیر بانی کو کچھ نہیں ملے گا،اگر نوازشریف فیصلہ کرلیں تو کوئی پارٹی انہیں نا نہیں کرسکتی،نوازشریف کے بیانیے کو ان بھائی شہبازشریف اور مریم نواز نے تہس نہس کیاہے۔  

مزیدخبریں