پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی آئی ایم ایف سے منظوری مزید تاخیرکی شکار 

Sep 03, 2024 | 20:52 PM

 ایک نیوز:آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے پروگرام کی حتمی منظوری کا معاملہ، پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی آئی ایم ایف سے منظوری مزید تاخیرکی شکار  ،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے ستمبر میں مزید اجلاسوں کا کیلنڈر جاری  کردیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ کے 9 اور 13 ستمبر کو بھی اجلاسوں کا شیڈول جاری  کردیا گیا،بورڈ کے 9 اور 13 ستمبر کے اجلاسوں میں بھی پاکستان کا ایجنڈہ شامل نہیں ہے، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے 9 ستمبر کے اجلاس میں بھوٹان کا کیس  جبکہ  13 ستمبر کے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں ناروے کا کیس شامل  ہے ۔ 

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معائدہ 12 جولائی کو ہوا تھا ، پاکستان کو تاحال بیرونی فائنسنگ گیپ کو پورا کرنے میں مشکلات ہے،پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد پاکستان کا ایجنڈہ شامل ہونے کا امکان  ہے،وفاقی حکومت آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرنے کیلئے پر امید ہے ۔  

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے ایکسٹرنل فائنانسنگ گیپ پورا کرنے کیلئے ایڈوانس سٹیج پر ہیں، اس ماہ قرض پروگرام کی آئی ایم ایف سے منظوری ملے گی۔      

مزیدخبریں