انٹرنیٹ پر ویڈیو پوسٹ کرنے پر خاتون کانسٹیبل سمیت 2 اہلکار معطل

انٹرنیٹ پر ویڈیو پوسٹ کرنے پر خاتون کانسٹیبل سمیت 2 اہلکار معطل
کیپشن: 2 officials, including a woman constable, suspended for posting a video on the Internet

ویب ڈیسک: انٹرنیٹ پر ویڈیو پوسٹ کرنے پر خاتون کانسٹیبل سمیت کراچی پولیس کے 2 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

کراچی ساؤتھ زون پولیس کے گزری تھانے میں تعینات ایک لیڈی پولیس کانسٹیبل کی ٹک ٹاک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وردی میں موجود پولیس کانسٹیبل بلدیہ ٹاؤن میں ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک بنارہی ہے۔

 ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ساؤتھ سید اسد رضا نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے لیڈی کانسٹیبل کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

لیڈی کانسٹیبل ماریہ گل کراچی ساؤتھ کے گزری تھانے میں تعینات  ہے جو انتظام ڈیوٹی پر بلدیہ ٹاؤن گئی ہوئی تھی۔

ایس ایس پی ساؤتھ سے مذکورہ لیڈی کانسٹیبل کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ڈی  آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ پولیس ایک پروفیشنل ادارہ ہے اس طرح کی غیرذمہ دارانہ فعل کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

بغدادی تھانے میں تعینات کانسٹیبل کی وائرل ویڈیو پر ایس ایس پی سٹی نے ایکشن لے لیا اور ویڈیو بنانے والے کانسٹیبل ذیشان کو بھی معطل کردیا۔

ایس ایس پی نے کانسٹیبل کو سٹی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا، ذیشان نے ٹک ٹاک پر ویڈیو 2023ء میں اپ لوڈ کی تھی۔

ایس ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ کسی اہلکار کو اسلحہ کے ساتھ کھیلنے یا استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔