نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار 4سے 8ستمبر تک برطانیہ کا دورہ کریں گے  

Sep 03, 2024 | 19:16 PM

ایک نیوز:ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 4 سے 8 ستمبر تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔    

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 سے 8 ستمبر 2024 تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے، نائب وزیر اعظم انجیلا رینر سے ملاقات کریں گے، خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور کے سیکرٹری ڈیوڈ لیمی سے بات چیت کریں گے۔  

ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق  ترجمان نائب وزیراعظم برطانیہ کی پارلیمنٹ کے اراکین اور برطانوی پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ 

مزیدخبریں