اسلام آباد:ایم کیو ایم پاکستان کے وفد  کی وزیراعظم سے ملاقات 

Sep 03, 2024 | 18:37 PM

ایک نیوز: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے  چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان  ووزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی کی زیر قیادت وفد   نے ملاقات کی ہے۔  

تفصیلات کےمطابق  ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار ، مصطفیٰ کمال، اور سید امین الحق شامل تھے۔ 

   وفد نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں معاشی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آنے پر وزیرِاعظم کو خراج تحسین پیش کیا ،وفد نے وزیرِ اعظم کی کاروبار دوست پالیسیوں اور برآمدی صنعت کی ترقی کیلئے اقدامات کی تعریف کی   اور وزیرِ اعظم کو معیشت کی ترقی کیلئے تجاویزدیں ، وفد کی جانب سے  سندھ بالخصوص کراچی اور دیگر شہری علاقوں کے مسائل کے حوالے سے گفتگو  بھی کی گئی۔ 

 اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا متحدہ قومی موومنٹ پاکستان   حکومت کی انتہائی اہم اتحادی جماعت ہے، اتحادی جماعتوں کے تعاون سے ملکی ترقی کا کام تیزی سے جاری ہے،کراچی ملک کا اہم ترین شہر اور ملک کی معیشیت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،کراچی کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور مشیرِ وزیراعظم برائے سیاسی امور و بین الصوبائی روابط رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔    

مزیدخبریں