ایک نیوز: رواں مالی سال کے دو ماہ میں پاکستانی برآمدات بڑھ گئیں ، جولائی اور اگست میں پاکستانی برآمدات میں 14 فیصد کا اضافہ ہوا، ادارہ شماریات نے بیرونی تجارت کے اعدادوشمار جاری کردئیے ۔
ادارہ شماریات کےمطابق دو ماہ میں پاکستانی برآمدات 5 ارب ڈالر سے بڑھ گئیں، دو ماہ میں درآمدات کا حجم 8 ارب 62 کروڑ ڈالر سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا، دو ماہ میں تجارتی خسارے میں 4.20 فیصد کی کمی ہوئی، گزشتہ مالی سال جولائی تا اگست تجارتی خسارہ 3 ارب 73 کروڑ ڈالر سے زیادہ تھا۔
اعدادوشمار کےمطابق رواں مالی سال تجارتی خسارے کا حجم 3 ارب 57 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہا، اگست 2024 میں اگست 2023 کے مقابلے میں برآمدات میں 15.93 فیصد کا اضافہ ہوا، جولائی 2024 کے مقابلے اگست 2024 میں برآمدات میں 18.90 فیصد کا اضافہ ہوا۔