ترکیہ نے پاکستان کیلئےنئے سفیر کی تقرری کر دی

ترکیہ نے پاکستان کیلئےنئے سفیر کی تقرری کر دی
کیپشن: Turkey has appointed a new ambassador to Pakistan

 ایک نیوز: ترکیہ نے پاکستان کے لیےنئے سفیر کی تقرری کر دی۔
 سفارتی ذرائع کے مطابق ترکیہ نے عرفان نذیر اوگلو کو اسلام آباد میں نیا سفیر تعینات کیا ہے، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عرفان نذیر اوگلو ڈاکٹر مہمت پاجاچی کی جگہ لیں گے، ترکیہ کے نئےسفیر رواں ماہ کے آخر تک نئی ذمہ داریاں سنبھالنے اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔
ستمبر کے آخر تک ڈاکٹر مہمت پاجاچی جدہ پہنچ جائیں گے،ڈاکٹر مہمت پاجاچی نے اسلام آباد میں الوداعی تقریبات و ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے،سبکدوش ہونے والے ترکیہ سفیر ڈاکٹر مہمت پاجاچی اسلامی تعاون تنظیم ہیڈ کواٹرز میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ترکیہ صدر رجب طیب اردوان کے قریبی ساتھی اور مسلم سکالر ہیں،ڈاکٹر مہمت باجاچی کو اسلامی تعاون تنظیم کا اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کیا گیا تھا،نو تقرر شدہ ترکیہ سفیر عرفان نذہر اوگلو انقرہ میں ترک دفتر خارجہ میں سپورٹ سروسز کے ڈائریکٹر جنرل ہیں۔